Movie

بلوچی کامیڈی فلم “سرکار” پر تبصرہ عبدالحلیم

ڈھوریہ آرٹ اکیڈمی گوادرکی جانب سے سال نو کے موقع پر مختضر دورانیہ کی بلوچی کامیڈی فلم ادارے کے یوٹیوب چینل پر نشر کردی گئی ہے۔

فلم کا نام “سرکار” ہے جس کے ھدایت کار نعیم حکیم ہیں۔ فلم میں صرف دو کرداروں کا چناؤ کیا گیا ہے۔ جس میں ایک شرابی اور ایک باولا کو دکھایا جارہا ہے۔

سرکار کے معنی جناب والا یعنی سربراہ کار کے ہیں۔ فلم میں فلم بینوں کی تفریح کی خاطر طنز و مزاح کے لئے بھی بہت کچھ ہے۔لیکن فلم کا نام سرکار رکھکر انفرادی احساس زمہ داری کے جذبہ کو بھی ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کیونکہ معاشرہ میں زیادہ تر لوگ دوسرے پر تکیہ کرنے کا میلان رکھتے ہیں جس کے بعد انفرادی احساس ذمہ داری کے جزبے کو بریک لگ جاتی ہے۔

سرکار فلم کے ڈائیلاگ سننے کے بعد نہ صرف مزاحیہ حس کو تسکین ملتی ہے بلکہ اس سے انفرادی احساس زمہ داری کے احساس کو جھگانے کا درس ملتا ہے، جس طرح فلم کے ایک سین میں شرابی باولا کو کہتا ہے” بتا سرکار کہاں ملے گا، تو باولا اس کو کہتا ہے کہ جا اپنے گھر کا آئینہ دیکھ لے وہاں تمھیں سرکار مل جائے گا”

فلم میں نعمان اسماعیل اور بلال عزیز کی اداکاری قابل تعریف ہے۔

فلم دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں. 👇

Share

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *